ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی پرائمری اسکول کے طلبا ریاستی سطح کے لئے منتخب :ضلع سطح کے مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس

شرالی پرائمری اسکول کے طلبا ریاستی سطح کے لئے منتخب :ضلع سطح کے مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس

Sun, 05 Nov 2017 19:20:03    S.O. News Service

بھٹکل:5/ نومبر (ایس اؤنیوز) اترکنڑا ضلع کے انکولہ میں منعقدہ ضلع سطح کے انڈر 14پرائمری اسکول اتھیلیٹک مقابلہ جات میں بھٹکل شرالی ، چتراپور کی پرائمری اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کے ذریعے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

اسکول کے رمانند نے 600میٹر دوڑ میں اول، کلدیپ کمار شاٹ پٹ میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ طلبا کی تربیت کئے فزیکل ٹیچر رام داس آگیر کو اسکول ترقی بورڈ کے عہدیداران ، ممبران اور مقامی اداروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: